جرمنی سے نذر حسین کی رپورٹ شامل کرتے ہیں جہاں دوسرے ممالک کی طرح عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منائی گئی۔ عید قربان کا سب سے لازمی جزو قربانی کا مرحلہ اس دفعہ کرونا وائرس کی وجہ سے کافی مشکلات کا شکار رہا۔ قربانی کے لئے لوگ لائنوں میں کھڑے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں جبکہ انتظار بھی 5،6 گھنٹوں پر محیط رہا۔ جانوروں کے اوپر نمبرز لگا دیئے گئے تھے ، باری آ جانے کے بعد جانور کو زبح کیا جاتا ہے اور اس کے بعد ڈاکٹرز حضرات اس جانور کا چیک اپ کرتے ہیں۔اور کلئیر ہونے کے بعد جانور کے دو ٹکرے کر کے قربانی کرنے والے کو دے دیئے جاتے ہیں ۔
#germany #sacrifice #wait #eiduladha
#germany #sacrifice #wait #eiduladha
- Kategorien
- Corona Virus aktuelle Videos
Kommentare deaktiviert.